۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
عبدالرحمن السدیس

حوزہ,شاہ سلمان کے اقتدار میں آنے کی 8ویں سالگرہ کے موقع پر عبدالرحمن السدیس نے ایک پٹیشن پر دستخط کیے جو مکہ مکرمہ میں صدارتی عمارت کی دیوار پر بادشاہ کی بیعت اور حمایت کا اعلان کرنے کے لیے چسپاں کی گئی تھی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق, مسجد الحرام کے امام اور حرمین شریفین کے جنرل ڈائرکٹر عبدالرحمن السدیس نے اپنے خطاب میں کہا: ’’ہمارا فرض ہے کہ ولی امر کی اطاعت کرتے اور وفاداری کا ثبوت دیتے ہوئے ہم ایک مضبوط دیوار بن کر دشمنوں کے خلاف ولی امر کا ساتھ دیں۔"

مسجد الحرام کے امام نے پٹیشن پر دستخط کرتے ہوئے لکھا: "خدا تعالی کا قرب حاصل کرنے کے لیے، ہم ولی کی بیعت اور اس کی اطاعت پر زور دیتے ہیں۔"

سعودی کارکن اور صحافی ترکی شلہوب نے ٹویٹر پر اس تقریب کی ایک ویڈیو پوسٹ کی اور لکھا: السدیس بن سلمان کے لیے خود کو خفیف و ذلیل کرنے اور خود کو نیچا دکھانے میں بہت آگے ہے۔

انہوں نے مزید کہا: یہ ویڈیو بن سلمان کی جانب سے السدیس کی دولت کا ایک بڑا حصہ ضبط کرنے کے بعد جاری کیا گیا، جسے غیر قانونی طریقوں سے جمع کیا گیا تھا۔

قبل ازیں "العہد الجدید" اکاؤنٹ نے ٹوئٹر پر انکشاف کیا تھا کہ بن سلمان نے السدیس کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کے حوالے سے تحقیقات کا حکم دیا اور انہیں اپنی دولت کا بڑا حصہ ترک کرنے پر مجبور کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .